سابق وزیراعظم نواز شریف کا خط منظر عام پر

March 14, 2019 2:17 pm

لاہورجدت ویب ڈسیک ::سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل میں علاج کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ملنے والا خط کا جواب تیارکر لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب 2 سے 3 روز میں حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے نواز شریف کی صحت بہتر ہے، جیل میں تمام طبی سہولتیں دستیاب ہیں، سابق وزیراعظم بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کر بتا دیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور شریف خاندان علاج پر سیاست نہ کرے ان کی صحت پر توجہ دیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ علاج کے نام پر تضحیک کا نشانہ نہیں بن سکتا، ہسپتالوں میں اس طرح پھیرایا جاتا رہا، جس طرح خانہ بدوش ہوں۔ انہوں نے کہا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے، اگر عدالتوں سے ریلیف ملا تو اپنا علاج خود کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں