خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سیکیورٹی سے متعلق خط لکھ دیا

December 28, 2018 6:29 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈسیک :: وفاقی وزیر اور ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا ہے. تفصیلات کے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
خالد مقبول صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہرنے جنم لیا ہے، ایم کیوایم رہنما، اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں کو نشانہ بنایاجاسکتاہے.

متعلقہ خبریں