تھر میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے جاں بحق

Thar children death
December 28, 2018 5:07 pm

مٹھی جدت ویب ڈیسک :سندھ کے صحرائی ضلع تھر میں غذائی قلت، پانی کی کمی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تمام 4 بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں تھر کے دور دراز علاقوں سے علاج کےلئے منتقل کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مزید 4 بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں برس تھر میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد 6 سو 48 تک جا پہنچی ۔متاثرہ بچوں کے والدین نے مقامی صحافیوں کو ضلع کے واحد ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا ¾انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی عملے کے رویے سے متعلق بھی شکایت کی۔متاثرہ والدین کی جانب سے مریضوں کو علاج کےلئے حیدر آباد اور کراچی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کےلئے مفت ایمبولینس سروس دوبارہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کو بہتر علاج کےلئے ہسپتال لے جانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے دیگر اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق شعبہ صحت کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے 2 سو کے قریب طبی مراکز کو ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں