صدر مملکت عارف علوی کاپاکستان میں غربت کا خاتمہ اور یکساں نظام تعلیم لانے کا اعلان

November 8, 2018 6:35 pm

جدت ویب ڈسیک ::صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملتان کی جامعہ زکریا میں منعقدہ عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معاف کرنا ہی اسلام کا اصل پیغام ہے، انہوں نے نئے پاکستان میں غربت کا خاتمہ اور یکساں نظام تعلیم لانے کا اعلان کیا۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ ملتان کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی معطل رہی۔ عالمی صوفی کانفرنس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال میں قومی یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں