شہباز شریف نے ن لیگ سے نوازشریف کےپرانے وفاداروں کو نکال کر کس کس کو سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا؟ جانئے

Shahbaz Sharif
March 14, 2018 11:13 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک شہباز شریف کی پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا امکان ‘ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کو سائیڈ لائن کرکے میاں شہباز شریف نئی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ان تمام لوگوں کو بتدریج پارٹی میں ثانوی رول دیا جائے گا جنہوں نے نواز لیگ کو گہری کھائی میں دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف مصالحت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں وہ مزاحمتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اہم لیگی رہنما نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میاں شہباز شریف کے نزدیک پارٹی کے اندر چند لوگ ہیں جنہوں نے خرابیاں پیدا کیں اور ن لیگ کو بھنور میں دھکیلا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ان لوگوں سے دور رہنے کی بھی تلقین کی اور انہیں بتاتے رہے کہ یہ لوگ آپ کیلئے مستقبل میں مشکلات پیدا کریں گے مگرمیاں نواز شریف بضد رہے۔ ان کا سہ لیسوں نے مشکل وقت میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہنے والے چوہدری نثار تمام معاملات سے باہر ہوگئے۔ میاں شہباز شریف بتدریج ان لوگون کو پارٹی میں ثانوی کردار دیں گے اور چوہدری نثار کو پارٹی کے اندر ایک بار پھر اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان یہ کیونکہ وہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اہم کردار ادا کرینگے۔ میاں شہباز شریف کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ پارٹی کو بھنور سے نکالیں اور اسے دوبارہ قومی سیاست کے افق پر لے آئیں۔ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی مشکل سے نکالنے کی بجائے اسے گہری کھائی میں دھکیلا ،کاسہ لیسوں کے غلط مشوروں کی وجہ سے پارٹی پر کڑا وقت آیا۔ شہباز شریف کی ساری توجہ نئے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی کی نہیہ پار لگانے پر مرکوز ہوگی۔ کی تحقیقات کروا لیں کہیں پارٹی کے اندر سے کسی نے

متعلقہ خبریں