نواز شریف کو جب تکلیف آئی ہے تب جمہوریت ان کو یاد آئی ہے،منظور وسان

Manzoor Wassan
March 14, 2018 11:11 pm

سکھر جدت ویب ڈیسک خوابوں کے بادشاہ صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب تکلیف آئی ہے تب جمہوریت ان کو یاد آئی ہے اور جمہوریت کے لئے ہمیں للکار رہا ہے ،نواز شریف اپنوں کو للکاریں جنہوں نے ان سے بے وفائی کی ہے،الیکشن ہر صورت میں ہوگا اور اس میں جمہوری پسند کامیاب ہونگے۔ خیرپور میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہیں گے کے وقت پر الیکشن نہ ہو پر ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ چیرمین میں بلوچستان کے امیدوار کی حمایت اس لئے کی کے بلوچستان احساس سے محرومی کا شکار ہے1992 میں ہم جیل میں رہکر بھی الیکشن جیت لیا کرتے تھے ہماری امیدواروں کو اغوا کیا جاتا تھا اب ہم نے وہ کلچر ختم کردیا ہے جوتے پھینکنے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں کیا اس عمل سے ٹی وی اینکر یا جوڈیشری بچ جائیگی ،آنے والے انتخابات میں 3 پارٹیوں نواز لیگ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں مقابلا ہوگا،لیکن وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا باقی ملکر حکومت بنے گی ان کا کہنا تھا کہ کچھ پارٹیاں رضا ربانی کی حمایت کرکے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنا چاہتے تھے پر ہم سب آصف زرداری کے فیصلے سے متفق ہیں ،کوئی خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی جب خارجہ وزیر پر سیاہی پہیکی جا رہی ہے تو آگے کیا میسیج جائیگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ جماعت نہیں ہے وہ حکم کے منتظر ہوتے ہیں ۔
ن سے تین سینیٹرز نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ نہیں دیا

متعلقہ خبریں