ملکی خزانے کو ایک اورجھٹکا،نااہل نوازشریف کے پاس حاضری دینے کیلئے سیاستدان خزانہ لٹاکر کہاں جائینگے‘ جانئے

Pakistan Muslim League Political party
October 29, 2017 6:48 pm

سیالکوٹ،اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف سعودی عرب روانہ ہو گئے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل پیر کولندن روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ،وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں پر وہ سعودی اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ ہوں گے وہ لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور اس دوران وہ نوازشریف کو ملک میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے ۔واضح رہے کہ لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن ہوا ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ وزیراعلی شہبازشریف اتوار کے روز لندن پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف سعودی عرب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ لندن جائیں گے،جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں