تنخواہیں ملیں گی یانہیں‘ اسٹیل مل ملازمین کی قسمت کا فیصلہ کب ہوگا؟ جانئے

October 29, 2017 5:07 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کل اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی فراہمی اور رواں مالی سال کے لئے گندم کی امدادی قیمت کی منظوری سمیت سات نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوگا ذرائع کے مطابق اجلاس میں صنعت اور پیداور کی جانب سے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو چارماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھجوائی جانیوالی سمری کا بھی تفصیلی جایزہ لیا جائے گا تاہم توقع ہے ک دو ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی جائیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کے لئے وزارت صنعت اور پیداور جون تا سمتبر 2017 کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ایک ارب 52کروڑ روپے جاری کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی جس کا آج ہونیوالے اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا اسکے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں گندم کی فصل برائے مالی سال2017-18 کے لئے امدادی قمیت کے تعین کی سمری بھی منظوری کئے جانیکا امکان ہے جبکہ اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف وبین الااقوامی ترقیاتی اہداف کے لئے کام کر نیوالے افسران و عملہ کو اعزازیہ کی فراہمی کی بھی منظوری دینے پر غور ہوگا ای سی سی کے اجلاس میں آئنہ گیس فیلڈ سے گیس مختص کرنے سمیت سارہ سوری گیس فیلڈ کی ڈویلپمنٹ ولیز بارے رُولز1986 کے رُول 43 سے چھوٹ دینے کے منظوری پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ خبریں