وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پانچ روزہ دورے پرچین روانہ

Minister for Interior and Minister for Planning, Development and Reforms Pakistan
September 24, 2017 12:55 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال چین کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔انٹرپول کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ چین کے وزیر داخلہ سے سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت بھی کریں گے – این ڈی آر سی کے اعلی عہدیداروں سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے – انہوں نے روانگی سے قبل کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی اور فولادی بھائیوں کی مانند ہے- پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز رفتار سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا –

متعلقہ خبریں