سانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گا‘اعتزازاحسن

PPP PMLN
September 24, 2017 12:50 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹائون پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،âنá لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ،پیپلز پارٹی موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کئے جائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست اور حکومت میں ’’ تجربہ کاری ‘‘ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزرائ کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکرائو کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے ۔ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضائ پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوںکا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹائون پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔

متعلقہ خبریں