ن لیگ کی قیادت نے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایسی حکمت عملی بنالی کہ ن لیگ کا راستہ روکنا مشکل نہیں ناممکن ہوگیا

Nawaz Sharif Maryam Nawaz
September 24, 2017 11:31 am

لاہور جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ حالات میں پارلیمانی محاذ کے ذریعے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لندن میں جاری مشاورتی عمل میں غور کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیا جائے ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک ہر صورت محفوظ رکھنے کےلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے اور اسی تناظر میں دوسری اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر نواز شریف کی مقبولیت کو بر قرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔جمعیت علمائے اسلام اور چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والی علاقائی اور قوم پرست جماعتوں کی مدد سے نواز شریف کے موقف کی تائید کرنے کےلئے بھرپور مہم جاری رہے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے بہترین مفاد میں صبر کا دامن تھامنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاکہ معاملات کو مثبت انداز میں آگے چلایا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں