عدالت انتخابی اصلاحات بل پر سوموٹو ایکشن لے‘نصرت واحد

Nusrat Wahid PTI
September 24, 2017 11:22 am

کراچی جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر سینئر رہنما نصرت واحد نے سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری پر سوموٹو ایکشن لے ۔ نواز شریف کو نااہلی کے بعد دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات بل منظور کرایا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بل کی منظوری میں ایم کیو ایم ، جے یو آئی ف ، نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، پی این پی âمینگلá کے کردار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے قومی مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے حکومت کا ساتھ دیا جو باعث شرم ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہونے والا شخص رکن اسمبلی اور سیاسی پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا ہے عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم کو پارٹی کا سربراہ بنانے کیلئے مسلم لیگ ن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ محب وطن سیاسی جماعتیں اس غیر قانونی عمل کے خلاف ایوانوں میں آواز بلند کریں۔ نواز شریف پانامہ کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنے کے بجائے لندن فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف، حسن، حسین، مریم صفدر اور اسحاق ڈار کا نام وطن واپسی پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں