ضلع کورنگی کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے‘نیئر رضا

DMC Korangi Karachi
September 24, 2017 11:19 am

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمات میں غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائیگا ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیحی ہے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان ضلع حدود میں بلدیاتی مسائل کے خاتمے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے اپنی محکمانہ کارکردگی کو فعال بنا ئیں اور تمام تر کاشوں کو بروئے کار لا کر ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی ،MNAساجد احمد اور MPAعامر معین پیرزادہ کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے انتظامی امور کے جائزے کے حوالے سے محکماجاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع کورنگی کے بلدیاتی سربراہان اور حق پرست اراکین اسمبلی نے سیوریج کے ناقص نظام کو مسائل میں اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیوریج کے ابتر نظام کی وجہ سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں سڑکیں اور گلیاں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے تباہی کا شکار ہورہے ہیں عوامی نمائندوں نے واٹر اینڈ سیوریج سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور علاقائی سطح پر عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلا ئیںچیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز کے سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات تیز کریں اجلاس میں MNAساجد احمد اور MPAعامر معین پیرزادہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کی نرسری بلدیاتی اداروں کو مالی دشواریوں سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کے ساتھ انہیں مکمل اختیارات دیئے جائیں اراکین اسمبلی نے بلدیہ کورنگی کی محکماصفائی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا ئیں غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کئے بغیر تمام علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کو ختم اور گلیوں محلوں میں سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا ئیں ۔

متعلقہ خبریں