بارش نے بلدیاتی ادارے کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، پی ایس پی

July 15, 2017 5:37 am

حیدرآباد جدت ویب ڈیسک پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، صدر تعلقہ لطیف آباد راحیل قائم خانی و صدر تعلقہ سٹی طارق کاظمی نے کہا کہ حیدرآباد میں حالیہ بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندہ پانی گلیوں محلوں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بے حد پریشانی ہے اور کچی آبادیوں میں پانی گھر وں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے عوام ااپنی مد د آپ کے تحت پانی نکالنے کا کام سرانجام دے رہیں ہیں مزید یہ کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندے نظر نہیں آرہے ہیں انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے ،صوبائی حکومت فورا حرکت میں آئے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام کروائے اور جدید مشینری و متاثرہ افراد کو فوری طور پرامداد فراہم کرے ۔

متعلقہ خبریں