سندھ پولیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں اور تبادلے

July 14, 2017 7:19 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ پولیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔جمعہ کو محکمہ ایس اینڈجی ڈی حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ غلام مرتضی ایس پی نوشہروفیروز،مسعود بنگش ایس ایس پی سکھر ،عبداللہ احمد کو ایس ایس پی اے وی سی سی ،طارق رزاق دھاریجو کو ایس ایس پی اسپیشل انویسٹگیشن یونٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ منصور مغل کو ایس پی اسپیشل برانچ لاڑکانہ کا اضافی چارج ہوگا ۔امجد حیات کو ایس پی کلفٹن ،اعجاز عباسی ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون ،عبداللہ میمن ایس پی گلشن اقبال ،جان محمد براہمانی کو ایس پی اورنگی کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ فیروزالدین صدیقی کو ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں