اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری میں 4 افراد ہلاک

Israeli Attack on Syria
January 23, 2021 1:30 pm

دمشق: جدت ویب ڈیسک :اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی سرحد سے نچلی پرواز کرتے ہوئے شام کے وسطی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی علاقے میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے میزائل برسائے جسے شامی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم کچھ میزائل رہائشی علاقے میں گرے۔ رہائشی علاقے میں میزائل گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں