ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

January 23, 2021 3:23 pm

کراچی :جدت ویب ڈیسک: سعودی شہر ریاض کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔پی آئی اے کی ریاض سے پشاور جانے والی پرواز کو روک دیا گیا اور اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، مسافروں کو طیارے کے بجائے ایئرپورٹ کے لاونج میں بیٹھایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کیلئے فضائی آپریشن نامعلوم وجوہات کی بنائ پر معطل کردیا گیا ،معطل فضائی آپریشن کے سبب پی آئی اے کی پروازبھی پاکستان روانہ نہ ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مبینہ طورپر سکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کیا گیا ہے ۔روانگی کی منتظر پاکستانی ایئرلائنز میں قومی ایئر کے علاوہ یئربلیو بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں