کابل دھماکوں اور راکٹ حملوں سے لرز اٹھا، ہلاکتوں کا خدشہ

November 21, 2020 3:08 pm

کابل: جدت ویب ڈیسک :افغانستان کے دارالحکومت میں صرف ایک گھنٹے کے دوران 23 راکٹس داغے گئے اور دو بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں اور مختلف مقامات پر 23 راکٹس گرنے سے افغانستان کا دارالحکومت کابل لرز اٹھا۔ شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد مختلف مقامات سے دہشت گردوں نے 23 راکٹس دارالحکومت پر داغے جو شہری علاقوں میں بھی گرے۔

متعلقہ خبریں