لگڑبگوں کے غول نے سوتے شخص کو گھسیٹ کر ہلاک کرڈالا

November 21, 2020 3:13 pm

زمبابوے:جدت ویب ڈیسک : لگڑ بگوں کے خونخوار غول نے اپنی جھونپڑی میں سوئے ہوئے شخص کو 1000 فٹ تک گھسیٹا اور اسے بھنبھوڑ کر مارڈالا۔یہ خوفناک واقعہ زمبابوے کے ایک گاں میں رونما ہوا جہاں 87 سالہ ٹینڈائی ماسیکا گارے اور گھاس سے بنی جھونپڑی میں سورہا تھا۔ آدھی رات کو لگڑبگوں نے اسے بستر سے کھینچا اور کئی سو فٹ دور لے گئے اور وہاں اس پر تیزدانتوں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔کچھ دیر بعد گاں والے شور سے بیدار ہوئے اور انہوں نے اسے تلاش کیا تو گھر سے کئی سو میٹر دور اس کی لاش ملی جس کا اوپری نصف حصہ غائب تھا۔ زمبابوے کے وسط میں واقع دیہی علاقے چیرومانزو میں رونما ہونے والے اس واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے جانوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ انہیں ختم کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں