بیروت دھماکا، فرانس کا لبنان کی امداد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان

August 7, 2020 2:22 pm

بیروت: جدت ویب ڈیسک :فرانس نے لبنان کے دارلحکومت میں دھماکے کے باعث ہونے والی تباہ کاری سے پیدا ہونے والے بحران میں مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دورے کے موقعے پر بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے کہا کہ بیروت اور لبنان کے متاثرین کے لیے بین الاقوامی سطح پر امداد جمع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں یورپ، امریکا سمیت تمام خطوں کے ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں