امریکا کو ٹک ٹاک چرانے نہیں دیں گے اور نہ کسی دبائو میں آئیں گے، چین

August 5, 2020 2:27 pm

بیجنگ: جدت ویب ڈیسک :چین نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ باز نہ آئے تو بھرپور جواب دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات نہ صرف آزاد تجارت، شفافیت اور غیر امتیازی سلوک کے خلاف ہے بلکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مارکیٹ اکانومی کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین امریکا کو ٹک ٹاک ایپ چرانے نہیں دے گا اور اگر امریکا باز نہ آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکا چینی سائنس دانوں، طلبا اور محققین کے ساتھ ساتھ اب چینی کمپنیوں کو بھی ہراساں کر رہا ہے۔ امریکا نے قبل ازیں موبائل کمپنی ہواوے کو بھی اپنی نفرت آمیز پالیسی کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں