جمال خاشقجی کے بچوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا

Jamal Khashoggi
May 22, 2020 2:22 pm

جدت ویب ڈیسک :ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ نے والد کا قتل کرنے والوں کو معاف کردیا ہے۔صلاح خاشقجی نے کہا کہ ماہ رمضان کی مقدس شب کو ہمارے ذہن میں اللہ تعالی کی مقدس کتاب کی یہ آیت آئی جس کا فرمان ہے کہ جو شخص معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اللہ اس کا اجر دیتا ہے، وہ ناانصافی پسند نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں