بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دُشمنی کی انتہائوں کو چُھونے لگ گیا

Indian Army and Kashmiri People
March 21, 2020 3:22 pm

مظفرآباد جدت ویب ڈیسک :بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دُشمنی کی انتہائوں کو چُھونے لگ گیا ہے۔ ایک طر ف جہاں سلامتی کونسل کی تسلیم شُدہ قراردادوں کے مطابق حق مانگنے پر بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں وہاں اب کورونا وائرس (COVID-19)کے حوالے سے جہاں تمام ممالک میں احتیاط و تشخیص کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کہ اس کے پھیلاو سے بہرصورت بچا جا سکے ، اسکے مغائر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین عدم توجہی انسانیت دُشمنی کا بین ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوںکو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں