چین میں کارخانے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ موخر کر دیا

Toyota in China
February 8, 2020 4:29 pm

ٹویوٹا نے
ٹوکیو جدت ویب ڈیسک : جاپان کی ٹویوٹا موٹرکمپنی نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تناظر میں چین میں اپنے کارخانے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ دوسری بار موخر کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارخانے 17 فروری سے پہلے دوبارہ کام شروع نہیں کر سکیں گے۔ یہ تاریخ، گاڑی ساز کمپنی کی طرف سے شروع میں مقرر کی گئی تاریخ کے مقابلے میں 2ہفتے بعد ہے۔ٹویوٹا چین کے تیان جن، گوانگ ڑو،چینگ دو اور چانگ چن میں مقامی مصنوعات سازوں کیساتھ مشترکہ طور پر گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ٹویوٹا شروع میں یہ کارخانے نئے قمری سال کی تعطیلات کے بعد 4 فروری تک دوبارہ کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔چین گاڑیوں کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ ٹویوٹا نے سنہ 2019 میں اس مارکیٹ میں 16 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو جاپانی مارکیٹ میں کمپنی کی فروخت کردہ تعداد سے پہلی بار زیادہ رہیں۔ یہ بڑی گاڑی ساز کمپنی رواں سال چین میں اپنی پیداوار اور فروخت بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔چین میں طویل عرصے تک کارخانوں کی بندش سے ٹویوٹا کیساتھ ساتھ اس کو پرزہ جات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات جنم لینے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں