امریکا نے ایران کی بڑی ائیرلائن اور شپنگ انڈسٹری پرنئی پابندیاں عائد کر دیں

December 12, 2019 3:16 pm

جدت ویب ڈیسک ::غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مہان ائیرلائن کے تین سیلز ایجنٹس پر پابندی تباہی کے ہتھیاروں کو پھیلانے کیلئے عائد کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شپنگ نیٹ ورک پر پابندی ایران کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ایما پر یمن کو مہلک امدادی اشیا کی فراہمی کی وجہ سے لگائی گئی۔
حالیہ پابندیوں کا اطلاق ایرانی تاجر عبدالحسین کھیداری اور اس کی کمپنیوں بشمول کھیداری جہاں دریا کمپنی اور میری ٹائم سلک روڈ ایل ایل سی پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں