ایران کی جوہری سرگرمیوں پر امریکی تنقید

Iran Nuclear Deal
November 7, 2019 3:25 pm

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :امریکا نے ایران کی یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے سے جڑی اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنا غلط سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔اس امریکی تنقید کا تعلق اس ایرانی اعلان سے ہے، جس میں ایرانی حکومت نے اپنی سینٹری فیوج مشینوں میں جلد ہی یورینیم گیس بھرنے کے عمل کو شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکا 2018 میں ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔ 2015 کے جوہری معاہدے میں اِن سینٹری فیوج مشینوں کو گیس بھرے بغیر ہی چلانے کی شرط رکھی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں