پینٹاگون کامائیکرو سافٹ کمپنی کے لیے دس ارب ڈالر کا معاہدہ

Pentagon America
October 26, 2019 4:16 pm

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت یہ کمپنی پینٹاگون کو ڈیٹا محفوظ کرنے والے کلاڈ انفراسٹرکچر سے متعلق سہولیات فراہم کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ دس سالوں کے دوران مائیکرو سافٹ کو اس مد میں دس بلین ڈالر تک ادا کیے جائیں گے۔ پینٹاگون کا جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر اس سے مستفید ہو گا۔ اس پیش رفت کو مائیکرو سافٹ کمپنی کے لیے ایک بہت بڑی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں