یوگینڈا: تیل ٹینکر میں آتشزدگی،20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Oil Tanker Fire in Uganda 20 Killed
August 19, 2019 4:06 pm

کمپالا جدت ویب ڈیسک :یوگینڈا میں ایک تیل ٹینکر میں آتشزدگی کے باعث کم ازکم 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کینیا سے کانگو جانے والے تیل ٹینکر میں یوگینڈا کے مغربی علاقے روبیرجی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہ بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے میں کئی دکانیں ، اسٹالز ، مارکیٹ اور دو گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہوگئیں جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیاگیا ہے

متعلقہ خبریں