جاپان،گرمی کی تیز لہر،23افراد ہلاک،بارہ ہزار سے زائد بیمار

Japan Heat Wave 2019
August 14, 2019 5:25 pm

ٹوکیو جدت ویب ڈیسک :جاپان میں شدید گرمی اور لولگنے سے کم از کم 23افراد ہلاک جبکہ بارہ ہزار سے زائد ہسپتالوں میں داخل کر دیئے گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک ہفتے میں 23افراد ہلاک جبکہ بارہ ہزار سے زیادہ بیمار پڑ گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے زیادہ کا تعلق دارلحکومت ٹوکیو سے ہے ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 102 درجے سینٹی گریڈ ہے محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ کم از کم دو ہفتوں تک برقرار رہ سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں