جنوبی کوریا تجارتی پابندیوں کو جائز قرار دینے میں ناکام رہا ہے، جاپان

Japan and South Korea
August 14, 2019 4:07 pm

ٹوکیو جدت ویب ڈیسک :جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ سیئول حکومت عائد کی جانے والے تجارتی پابندیوں کے حوالے سے کوئی مناسب جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ٹوکیو حکومت کا یہ بیان جنوبی کوریائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد سامنے ایا ہے، جس میں جاپان کو ترجیحی تجارتی فہرست ’وائٹ لسٹ‘ سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیئول حکومت نے یہ پابندی پیر بارہ اگست کو عائد کی تھی۔ جاپان کے وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی یہ واضح نہیں کہ جنوبی کوریا کس بنیاد پر جاپانی برا?مدات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ نئی پابندی کے بعد جنوبی کوریائی باشندوں کو جاپان کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے پیشگی اجازت لینی ہو گی۔

متعلقہ خبریں