ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، صدر حسن روحانی

Hassan Rouhani Iranian President
August 7, 2019 4:51 pm

تہران جدت ویب ڈیسک :ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے بدلے امن، تیل کے بدلے تیل کا فارمولہ ہے، جھوٹے دعوے مت کرو، سیکورٹی کے بدلے ہی سیکورٹی ملے گی، امریکا اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔پابندیاں اٹھالیں تو امریکا کو مجرم تصور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں