واٹس ایپ پر بیوی کی بے عزتی کرنے والے شوہر کو 2 ماہ قید کی سزا

July 18, 2019 1:00 pm

جدت ویب ڈیسک ::متحدہ عرب کی ریاست ابو ظہبی میں عدالت نے واٹس ایپ پر بیوی کی بے عزتی کرنے والے شوہر کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی۔
عرب میڈیا کے مطابق ابو ظہبی کی فیملی کورٹ میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میرے اور شوہر کے درمیان غلط فہمی ہوگئی تھی جس کو دور کرنے کے لیے میں نے شوہر سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں حیران رہ گئی کہ میں صلح کی بات کررہی تھی اور شوہر مجھ پر گالم گلوچ کرکے میری بے عزتی کیے جارہا تھا۔آخری سماعت کے دوران ملزم شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ مجھ سے طلاق لے کر بچوں کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے ۔
اماراتی شوہر نے اہلیہ کے عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سزا کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں