ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان کو احمق قرار دے دیا

Donald Trump America
July 17, 2019 5:10 pm

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر مؤثر اور احمق ہیں۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کے اقلیتی دھڑے کے سربراہ مک کارٹی کو پال رایان کے مقابلے میں کہیں زیادہ باصلاحیت رہنما قرار دیا۔ ٹرمپ نے پال رایان کی توہین جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان جسے افراد ریپبلکن پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیں گے۔ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پر یہ حملے امریکی جریدے پولیٹیکو سے وابستہ صحافی ٹم البرٹا کی تازہ کتاب امریکن کارنیج میں 2016ئ کی انتخابی مہم اور صدر امریکا کی حیثیت سے اپنے کردار کے بار ے میں پال رایان کے منفی تاثرات سامنے آنے کے بعد کیے۔ البرٹا نے اپنی تازہ کتاب میں لکھا ہے کہ پال رایان کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو سال تک ٹرمپ کو برداشت نہیں کر سکتے اور سیاست سے ریٹائر منٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ رایان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو کچھ پتہ نہیں کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں