انڈونیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں شدید زلزلہ ، شدت 7.3رےکارڈ

Earthquake in Indonesia
July 17, 2019 5:05 pm

جکارتا جدت ویب ڈیسک :انڈونےشا کے جنوب مشرقی موکو جزائر میں شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے نے مالوکو جزائر کے بڑے شہر تیرانٹے کو ہلا کر رکھ دیا جس سے تیرانٹے اور قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ تیرانٹے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فی الحال اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں