ایران کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے، برطانیہ

Iran and London
July 14, 2019 3:03 pm

لندن جدت ویب ڈیسک :برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔برطا نوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن تہران کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ پیش آنے والے واقعات پر ان کا ملک بہت محتاط طریقے سے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہا ہے اور ایران سے کہنا ہے کہ برطانیہ صورت حال مزید خراب یا پیچیدہ نہں بنانا چاہتا۔انھوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے تعاون سے ان بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی کوشش کرے گا جو آبنائے ہرمز کے راستے سے گذرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں