مرکزی بینک کو نئے خطوط پر استوار کرنا ہو گا، ترک صدر ایردوآن

Tayyab Erdogan
July 11, 2019 3:44 pm

انقرہ جدت ویب ڈیسک :ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر ملک کے مرکزی بینک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات نہ کی گئیں، تو ترکی کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر ایردوآن کا یہ بیان مرکزی بینک کے صدر مراد چیتن کایا کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ، ہفتے کے روز ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے چیتن کایا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، حالاں کہ ان کی مدت ملازمت اگلے برس مکمل ہونا تھی۔ان کی جگہ ان کے نائب مراد یوسل کو مرکزی بینک کی صدارت سونپی گئی ہے۔ اس برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی تاہم مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں شرح سود بلند رکھی گئی تھی، جس پر ایردوآن مسلسل تنقید کرتے آ ئے ہیں۔

متعلقہ خبریں