امید ہے پاکستان اور بھارت اپنے فضائی راستوں کو جلد بحال کرینگے:میر واعظ

Mirwaiz Umar Farooq APHC Chairman
June 14, 2019 4:08 pm

سرینگرجدت ویب ڈیسک :کل جماعتی رہنماؤں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے فضائی راستوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرکے فضائی رابطوں کو بحال کرینگے تاکہ ان فضائی راستوں سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں راجباغ میں حریت کرنفرنس کے اجلاس میں شرکت کے بعد میر واعظ نے بزرگ رہنما سید علی گیلانی سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق حریت صدر دفتر راجباغ پر منعقد ہوا اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے فضائی راستوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرکے فضائی رابطوں کو بحال کریں گے تاکہ ان فضائی راستوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو آسانیاں پیدا ہوجائینگی اور ان پابندیوں کے نتیجے میں سفر کرنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ادھر حریت کی میٹنگ میں شرکت کے بعد میر واعظ سید علی گیلانی سے ملنے ان کے گھر واقع حیدرپورہ گئے حریت ع ذرئع کے مطابق میر واعظ میٹنگ کے فوراً بعد گیلانی کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے حیدر پورہ گئے گیلانی اپنی رہائش گاہ پر گزشتہ کئی برس سے خانہ نظر بند ہیں۔

متعلقہ خبریں