مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردئیے

Kashmiri Killing by Indian Forces
June 11, 2019 4:56 pm

سرےنگر جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 1راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے آونیرہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے جوایک جھڑپ کے دوران مارے گئے۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے نوجوان کی شناخت کی جارہی ہے اورعلاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔ دریں اثناءقابض انتظامیہ نے ضلع میں تمام انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں