برکینا فاسو میں چرچ پرحملے میں 6 افراد ہلاک

Burkina Faso Church Attack
May 13, 2019 2:56 pm

واگا ڈوگو جدت ویب ڈیسک :مغربی افریقا کے ملک بورکینا فاسو میں ایک کیتھولک چرچ پرہونےوالے حملے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ شمالی شہر دابلو میں پیش آیا۔ گرجا گھرپرحملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میںلےلیا تھا۔دابلو شہر کے میئر عثمان زنگو نے بتایاکہ رات نو بجے مسلح افراد نے ایک چرچ پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں دعائیہ تقریب اور مذہبی رسومات اداکی جا رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے گرجا گھرمیں گھس کراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 اور 30کےدرمیان تھی۔عثمان زونگو نے بتایاکہ حملہ آوروںنے چرچ، ایک دکان اور ایک ہوٹل کو نذرآتش کردیا۔ وہاں سے وہ ایک اسپتال کی طرف مڑے اور اسپتال کی ایک گاڑی بھی نذرآتش کردی۔ واقعے کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیرضروری طورپرگھروں باہر نہ نکلیں۔خیال رہے کہ بورکینا فاسو میں گذشتہ چار سال کے دوران اسلامی شدت پسند گروپ انصارالاسلام، جماعت نصر اسلام اور صحراکبریمیں داعش کے جنگجو سرگرم ہیں جو گرجا گھروں پرحملوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں