عجائب گھر( کلاک میوزیم )کو زائرین کےلیے کھول دیا گیا

May 13, 2019 10:52 am

جدت ویب ڈیسک :: مکہ مکرمہ میں کائنات کے اسرار و رموزکےحوالےسے خصوصی طور پر تیار کردہ عجائب گھر کلاک میوزیم کو زائرین کےلیے کھول دیا گیاہے۔
چار منزلہ عجائب گھر کی ایک منزل سورج ، دوسری چاند کےبارےمیں مختص ہے جبکہ تیسری منزل ‘وقت کی پیمائش’ کیلئےمختص کی گئی ہے۔
میوزیم کو اس ترتیب کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ ایک زائر مرحلہ وار کائنات کے رازوں سے آگاہ ہوتا جاتا ہے۔میوزیم کی سیر کا آغاز کائنات ،وہاں سے کہکشاؤں کی سیر اور آخرمیں زائرین مکہ گھڑیال تک جاپہنچتےہیں۔کلاک ٹاور محمد بن سلمان بن عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تیارکیا گیا ہے۔عجائب گھر کی ایک گیلری میں مسجد حرام کے’پینورامک مناظر’ پربھی مشتمل ہے۔

Image result for clock tower museum open for visitor

Related image

Image result for clock tower museum open for visitor

Image result for clock tower museum open for visitor

متعلقہ خبریں