نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں کی فلسطین میں غائبانہ نمازجنازہ

new zealand mosque attack and Namaz e Janaza
March 17, 2019 4:05 pm

مقبوضہ غزہ جدت ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد پورے عالم اسلام میں سخت غم وغصے کی فضائ پائی جا رہی ہے۔ فلسطین سمیت دنیا بھر مسلمانوں نے نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی نماز جنازہ ادا کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی وزات اوقاف اور مذہبی امور کے مطابق نیوزی لینڈ میں نماز کی ادائی میں مصروف مسلمانوں کا قتل عام انسانیت اور اسلام پر حملہ ہے۔عالمی برادری کو نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور اس میںملوث عناصر کےخلاف موثر کارروائی کرنی چاہیے۔پورے عالم اسلام میں علمائ اور مساجد کے آئمہ کرام نے شہدائ نیوزی لینڈ کی غائبانہ نماز جنازہ اور ان کی روح کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں