میگھن مارکل کے فیشن کے دنیا بھر میں چرچے جاری

March 14, 2019 6:40 pm

جدت ویب ڈسیک ::ایک اندازے کے مطابق میگھن کی وارڈ روب میں 10 کروڑ روپے کے قریب ملبوسات جوتے اور ہینڈ بیگز موجود ہیں۔ انہیں 2018 کی بہترین ٹرینڈ سیٹر اور خوش لباس شخصیت بھی قرار دیا گیا۔ میگھن کی وارڈروب میں 10 کروڑ روپے کے قریب ملبوسات اور دیگراشیا موجود ہیں۔
ان کی جینز ، ان کی جیکٹس ، ان کی چوڑیاں ، ان کے دلکش بیگز ، ڈچز آف سسکس میگھن مارکل کےفیشن زبان زدعام ہونے لگے اور ان کے ڈیزائنر کی شہرت میں اضافہ ہونے لگا۔
2016میں برطانوی شہزادے ہیری کی گرل فرینڈ کے طور پر منظر عام پر آنےوالی میگھن کے نت نئے ڈیزائنز کو دنیا کے کئی ممالک کے فیشن ڈیزائنرز کاپی کرچکے ہیں حتیٰ کہ ان کے ڈیزائنز کی نقول بنانے والوں کی کئی ویب سائٹس صارفین کے رش کی وجہ سے کریش کر چکی ہیں۔فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ نامور ڈیزائنرز کے ملبوسات ، لگژری ہینڈ بیگز اور سٹائلش جوتے ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے لیکن میگھن کے جدید فیشن نے کئی لوگوں کی الماریوں میں موجود کلیکشن کو بدل کر رکھ دیا۔ان کی چوائس کو سراہنے والوں میں میگھن مرر فیشن بلاگ کے کو ایڈیٹوریل ڈائریکٹر کرسٹائن روز، شاہی فیشن کے ماہر مائیکل ٹالبوائز اور دیگر معروف فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں

Image result for meghan markle fashion trend

Image result for meghan markle fashion trend

Image result for meghan markle fashion trend

متعلقہ خبریں