بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 20افرادہلاک،تعداد67ہوگئی

India 67 Person Were Killed by Alcohol
February 10, 2019 5:15 pm

لکھنو جدت ویب ڈیسک :شمالی بھارت کی دو ریاستوں کے متعدد دیہات میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی زہریلی شراب پینے سے مزید 20افرادہلاک ہوگے یوں ہلاک افرادکی تعداد37سے بڑھ کر 67ہوگئی ہے جبکہ 52افرادکی حالت ابھی تک غیر ہے ، ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھربھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اتوارکو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بیمار پڑ جانے والے افراد میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ہلاکتوں میں سے 30 ملکی دارالحکومت نئی دہلی سے مشرق کی طرف ریاست اتر پردیش میں اور 37 دیگر ہلاکتیں اتر آکھنڈ کے شہر ہردوار میں ہوئیں۔ ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں