کشمیریوں کا حق خود ارادیت کے حصول کیلئے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Kashmiri Protest in Front of White House
February 10, 2019 2:18 pm

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائشگاہ، وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کےخلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔اس ضمن میں اتوار کے روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کےلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں