افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ، 20 افراد ہلاک

Afghan Forces Attack 20 Killed Taliban
February 9, 2019 5:30 pm

کابل جدت ویب ڈیسک : افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں6 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار کے ضلع گھار میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 طالبان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ دریں اثنائ صوبہ غزنی میں ضلع قار ایاخ میں بھی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں