پاک فوج کے ہاتھوں پٹنے کا دُکھ, بھارتی جنرل نے کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

January 14, 2019 6:18 pm

بھوپال:جدت ویب ڈسیک :: بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔واضح رہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور تقریباِ 20 سال بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے
بھوپال فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹینٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں