بھارت ، اخلاقی طور پر کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکا ، سید علی گیلانی

Syed Ali Gilani Kashmir Srinagar
January 14, 2019 5:34 pm

سرینگر جدت ویب ڈیسک :کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ سید علی گیلانی نے شوپیاں کے معروف عسکری کمانڈر زینت الاسلام اور اس کے ساتھی شکیل احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ سرفروش اپنی قوم کو آزادی دلانے کے لئے اپنی جانوں کو قربان کر رہے ہیں اور قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے مقدس مشن کو ہر صورت پر جاری وساری رکھا جائے ۔ انہوں نے شہدائ کے جنازوں میں شرکت کرنے آئے لوگوں پر فوج اور پولیس کی جانب سے یلغار کرنے اور درجنوں افراد کو پیلت اور گولیوں سے زخمی کرنے ، جبکہ ایک خاتون کو فوجی گاڑی کی زد میں لا کر بری طرح سے مجروح کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اخلاقی طور جموں و کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکا ہے اس لئے وہ یہاں انتقام کے طور پر عام لوگوں کے جان و مال کو درندگی اور سفاکیت کے ہر طریقے سے نقصان پہنچانا اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے ۔

متعلقہ خبریں