بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ فائر،دھماکے کی آوزیںبھی سنی گئیں

Baghdad Rocket Fire
December 29, 2018 12:30 am

بغداد جدت ویب ڈیسک :عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زور دار دھماکے کی آواز سنے جانے کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ یہ سائرن امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں کے گرنے کے بعد بجائے گئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کی تکمیل اور روانگی کے کچھ دیر بعد آئی۔ ٹرمپ کا یہ دورہ ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا۔

متعلقہ خبریں