ہماری اپوزیشن الیکشن پراثراندازہونا چاہتی ہے،بنگالی وزیراعظم

Sheikh Hasina Wajed Bangali PM
December 28, 2018 11:30 pm

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک :بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی طرف سے ملکی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی مبینہ کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ آئی ایس آئی کا نہیں بلکہ اپوزیشن پارٹی بی این پی کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہاکہ بی این پی کے ان اعمال کی وجہ سے اس کی عوامی مقبولیت گر جائے گی۔ بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل دیے گئے اس انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہاکہ صرف پاکستان یا آئی ایس آئی پر ہی الزام عائد کیوں کیا جا رہا ہے۔ اگر ہم نے کسی کو مورد الزام ٹھہرانا ہے، تو دراصل وہ بی این پی ہے۔

متعلقہ خبریں