زمبابوے میں دو مسافر بسیں تیزرفتاری کے باعث بے قابو 47 افراد ہلاک

November 8, 2018 6:25 pm

جدت ویب ڈسیک :: زمبابوے میں دو مسافر بسیں تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں ۔حادثے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
خوفناک حادثہ زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ہرارے اور روسیپ کو ملانے والی ہائی وے پر آمنے سامنے سے آنے والی مسافر بسوں میں تصادم ہوا۔حادثے میں 47 افراد جان سے گئے جبکہ کئی افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں اور مرنے والوں کو امدادی ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

Image result for zimbabwe bus accident

Image result for zimbabwe bus accident

متعلقہ خبریں